10 مارچ 2014 - 20:30
غاصب صہیونی حکومت کی جارحیت اور فلسطینی شہید

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن کے شہر رام اللہ کے شمال مشرق میں فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کردی جس میں ایک اور فلسطینی مسلمان شہید ہوگیا۔

ابنا: غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن کے شہر رام اللہ کے شمال مشرق میں فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کردی جس میں ایک اور فلسطینی مسلمان شہید ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ، رام اللہ میں اوفرا کے علاقے کے قریب پیش آیا جہاں ایک بیس سالہ فلسطینی مسلمان صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہوگيا۔ فلسطین کے طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فلسطینی، گردن پر گولی لگنے کے نتیجے میں شہید ہوا۔ کل شام بھی صیہونی فوجیوں نے اردن سے ملنے والی سرحد کے قریب ایک فلسطینی جج پر فائرنگ کی تھی جس میں وہ شہید ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ ایمنیسٹی انٹر نیشنل نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ تین برسوں کے دوران غاصب صیہونی فوجیوں نے ایسی حالت میں پینتالیس فلسطینیوں کو شہید کیا ہے کہ انھیں کوئی خطرہ تک لاحق نہیں تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲